اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں مہنگائی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ میں مہنگائی 9.05 فیصد ہو گئی ۔ فروری کی نسبت مارچ میں مہنگائی میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری 2021ء میں مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تھی۔ جولائی تا مارچ مہنگائی کی اوسط شرح 8.34 فیصد رہی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر چینی 4.82 فیصد مہنگائی ہوئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 4.67 فیصد‘ آلو 9.54 فیصد‘ انڈے 12.96 فیصد آٹا 1.46 فیصد مہنگا ہوا۔ مارچ میں سالانہ بنیادوں پر چینی 23.47 فیصد، آٹا 18.94 فیصد، گندم 35.17 فیصد، چک 40.73 فیصد، انڈے 64.62 فیصد کمی 17.46 فیصد، کوکنگ آئل 15.25 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا مارچ آلو 39 فیصد‘ گندم 32.62 فیصد مستحکم ہوئی۔
مارچ: مہنگائی کی بلند ترین سطح 9.5 فیصد پر پہنچ گئی: ادارہ شماریات
Apr 02, 2021