اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کو ازسرنو حتمی شکل دیدی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق 10اپریل سے ہوگا اور پیکج کے تحت 7 ارب 84 کروڑ 26 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے ، 19 اشیا پر 10 سے90روپے فی کلوتک سبسڈی دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق رمضان پیکج کے تحت گھی پر سب سے زیادہ 90 روپے فی کلو سبسڈی دی جائیگی، چینی پر40 روپے اور آٹے پر31 روپے 38 پیسے سبسڈی دی جائے گی جب کہ رمضان پیکج کے تحت چینی موجودہ ریٹ 68روپے فی کلو پرفروخت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا موجودہ ریٹ 800 روپے پرفروخت کیا جائے گا، اس کے علاوہ گھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہوگا، خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر15 روپے فی کلو سبسڈی مختص کی گئی ہے، دال ماش اور دال مونگ پر 10،10روپے فی کلو کی سبسڈی دی جائیگی۔
حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے رمضان ریلیف پیکج کو حتمی شکل دیدی ہے
Apr 02, 2021