سلام آباد (خبر نگار) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے ملک میں کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
پاک بحریہ کسی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلئے تیار: نیول چیف
Apr 02, 2021