شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)بلاول بھٹو زرداری جیالہ فیڈریشن شیخوپورہ کے صدر سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی مزید فعال اورمضبوط ہورہی ہے،سونامی حکومت کو ہماری قیادت کی جانب سے پہلے بھی ٹف ٹائم ملتا رہا ہے اورمزید بھی انکو ٹف ٹائم کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور جمہوری اقدار کے فروغ کی خاطر سرگرم عمل ہے۔ موجودہ نالائق حکمرانوں کی جانب سے کئے گئے تمام عوامی وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔
بلاول کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہورہی ہے: سعد الرحمن خان
Apr 02, 2021