گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ علماء کرام آج جمعہ کے اجتماعات میں مسلمانوں کو اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اعمال صالحہ کی ترغیب دیں،کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،کرونا کی تیسری لہر احتیاطی تدابیر کا تقاضا کرتی ہے،کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کرنا شریعت و سنت کے منافی نہیں ہے،عوام کرونا سے بچاو کیلئے حکومتی احکامات پر عمل کریں،کرونا آزمائش ہے امت کو گناہوں سے معافی مانگنی چاہیے،کرونا وبا کے دوران بھی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی سے باز نہ آنیوالے قہر الہی سے ڈریں۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے:اکبر نقشبندی
Apr 02, 2021