لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2021ء کے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریگولر،لیٹ کالج اورپرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ 2021ء کے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ آن لائن فارم30اپریل2021ء تک جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی 2021تا7مئی2021تک فارم جمع کرواسکتے ہیں۔اسی طرح( سماعت سے محروم )ایسو سی ایٹ ڈگری سالانہ 2021ء کے امیدواربھی 30اپریل 2021ء تک بذریعہ ڈاک یا دستی اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ جبکہ ایسو سی ایٹ ڈگری آرٹس /سائنس سپیشل کیٹگری (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ۔ڈی ، جنرل نرسنگ ، فاضل ، وفاق المدارس اور اضافی مضامین) کیلئے امیدوار ڈبل فیس کے ساتھ 30اپریل 2021تک اپنے فارم جمع کروا سکتے ہیں۔