گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژ نل صدر احمد رضا بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کا پھیلائو روکنے میں ناکام ہو چکی وزیراعظم سمارٹ لاک ڈائون کی اصطلاح متعارف کرانے کا کریڈٹ لیتے رہے اور ویکسین بر وقت منگوانے کا انتظام نہ کیا موجودہ حکومت کسی شعبے میں بھی تسلی بخش کارکر دگی نہیں دکھا سکی انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے اور ہر شعبے میں ناکامیاں اسکا منہ چڑارہی ہے ۔