اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں پولینڈ کے سفیر پیٹر اے اوپلنسکی نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اور دفاعی تعاون میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے۔ جو باہمی اعتماد اور گہری تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔ سی او اے ایس نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت سکیورٹی کے متعدد امور پر دونوں ممالک کے سٹرٹیجک مفادات میں ہم آہنگی ہے۔ اس موقع پر پولینڈ کے سفیر پیٹر اے اوپلنسکی نے خطے میں خصوصاً افغان امن عمل میں امن و استحکام لانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آرمی چیف سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات خطے میں امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا
Apr 02, 2021