اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ایوان بالاء میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ ہائوس میں اپنے چیمبر آنے کے بعد روزمرہ کے دفتری امور کی ادائیگی شروع کر دی ۔ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالاء میں ملک وقوم کے مفاد میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کواُجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ آئینی امور کی انجام دہی کے عمل کو باہمی افہام تفہیم سے آگے بڑھایا جائے ۔