اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) پاکستان علماء کونسل کی طرف سے اپیل کی گئی ہے ملک بھر میں آج جمعہ کے اجتماعات میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسین لگوانے کیلئے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ عوام الناس اللہ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ اپیل پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وزیراعظم کے خصوصی نمائندہ مولانا طاہر محمود اشرفی، سیکرٹری جنرل پاکستان علماء کونسل اسعد ذکریا قاسمی، و دیگر عہدیداروں مولانا عبدالحق مجاہد، عبدالکریم ندیم، مولانا شفیع قاسمی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کی ہے۔ علماء نے کہا کہ عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسین لگوائیں کیونکہ تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے۔ شریعت اسلامیہ نے احتیاط کا حکم دے رکھا ہے۔