لاہور (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) ملک کے مشہورکارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہریار شیخ کے بیٹے ڈاکٹر مبین اے شیخ کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ میں ادا کی گئی۔ مولانا حافظ فضل الرحیم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ بعد اذاں شاہ جمال قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں جسٹس (ر) سردار شمیم، فرید پراچہ، سروسز انڈسٹریز کے عارف سعید، ڈاکٹر غیاث النبی طیب، ڈاکٹر مسعود صادق، ڈاکٹر ساجد مقبول سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، نائب مہتمم مولانا احمد حسن ’حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا حافظ زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مبین نیک سیرت، بااخلاق اور خدا ترس انسان تھے۔ یقینا اکلوتے بیٹے کی اچانک وفات ڈاکٹر شہریار اور ان کے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ اور سانحہ ہے۔ وہ ڈاکٹر شہریار اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
سپرد خاک