تائیوان ،ٹرین کوحادثہ، 36 افراد ہلاک،72زخمی

Apr 02, 2021 | 12:14

ویب ڈیسک

تائیوان کے دارالحکومت تاپی میں ٹرین کے حادثے میں 36  افراد ہلاک اور72 مسافر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کی صبح ساڑھے نوبجے تائیوان کے دارالحکومت تاپی میں ٹرین کی 4بوگیاں ایک ٹنل میں پٹری سے اتر کر ٹنل کی دیواروں سے ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں 36افراد ہلاک اور72مسافر زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ ٹنل میں پیش آنے کے سبب ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا، 4 بوگیوں سے 100 مسافروں کو نکال لیا گیا، حادثے کا شکار ٹرین میں تقریباً 350 مسافر سوار تھے۔ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین ٹنل سے گزر رہی تھی۔ تائیوان صدر کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنا ہے ۔ حادثے کے فوراً بعد کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں امدادی کارکنوں کی آمد اور ٹوٹے دروازے کا منظر موجود ہے۔ ایک دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹنل کے باہر مذکورہ ٹرین کے 2 ڈبے بھی موجود ہیں۔حادثے کا شکار ٹرین میں کل 8 ڈبے موجود تھے۔ جو دارالحکومت تاپی سے جنوب مشرقی شہر کی جانب رواں دواں تھی۔ حادثہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد مقامی تہوار کے سلسلے میں سفر میں تھی۔

مزیدخبریں