وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Apr 02, 2021 | 17:41

ویب ڈیسک

وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا،انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی معمولی علاما ت ظاہر ہوئی ہیں ، میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا۔ بابر اعوان نے عوام کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی ۔

مزیدخبریں