موجودہ حکومت قومی فضائی کمپنی کو خودمختار اور منافع بخش ادارہ بنانے میں انتہائی دلچسپی رکھتی ہے : وزیرہوابازی غلام سرورخان

Apr 02, 2021 | 20:27

ویب ڈیسک

قومی اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے کسی بھی اثاثے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔وقفہ سوالات کے دوران ہوا بازی کے وزیر غلام سرورخان نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت قومی فضائی کمپنی کو خودمختار اور منافع بخش ادارہ بنانے میں انتہائی دلچسپی رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ خسارے والے روٹس بند کردئیے گئے ہیں اور نفع بخش روٹس پرپروازیں بڑھانے سے خسارے میں کمی ہوئی ہے ۔ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ ناجائز ذرائع سے لائسنس حاصل کرنے والے بیاسی پائلٹوں کو فارغ کردیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لائسنسوں کے اجراء میں شفافیت یقینی بنانے کا نظام وضع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں برطانیہ کے شہری ہوا بازی کے ادارے کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری ہوا بازی کا بین الاقوامی ادارہ اس سال جولائی میں ہمارے شہری ہوا بازی کے ادارے کا آڈٹ کرے گا ۔

مزیدخبریں