عالمی  سازش کے تحت کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی: حماد اظہر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بین الاقوامی سازش کے تحت ملک میں کٹھ پتلی حکومت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم غیر ملکی کٹھ پتلیوں کو حکومت نہیں بنانے دیں گے۔ آج ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں۔ فیٹف کی تلوار ہمارے سر پر مسلم لیگ ن کی حکومت کی وجہ سے لٹکی۔ جون میں گرے لسٹ سے نکلنے کا پورا یقین ہے۔ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں اپنے قصیدے پڑھے۔ ہم نے قطر کے ساتھ سستی ایل این جی کا معاہدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن