لندن: اسحاق ڈار کی جہانگیر ترین سے ملاقات‘ پنجاب میں حمایت مانگ لی

لندن (عارف چوہدری ‘نوائے وقت رپورٹ) اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات سنٹرل لندن میں پارک لین کے ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ دونوں رہنماؤں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی اور مستقبل میں ملکر کام کرنے کے آپشنز پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے ترین گروپ سے حمایت مانگ لی۔ جہانگیر ترین نے وفاق اور پنجاب میں ملکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں ملکر کام کرنے کے آپشنز پر غور کیا اور اس حوالے سے آمادگی ظاہر کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...