حکومت اڑھائی ارب روپے یومیہ قرض لے کر سود ادا کررہی ہے: شاہد خاقان

Apr 02, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ایسے حکمران ہیں جنہوں نے 4 سال جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بے انتہا ہے، حالانکہ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اضافی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے مطابق 5400 میگا واٹ بجلی کا شاٹ فال ہے، عوام کو ہر یونٹ پر 4روپے 68 پیسے اضافی دینا پڑیں گے، 4 سال گزرنے کے بعد نہ ایل این جی ٹرمینل بنا، نہ ہی ایک فٹ پائپ لائن ڈالی گئی۔ یہ سب حقائق عوام کو بتانا ضروری ہے کہ یہ سب کچھ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں سرکاری وسائل جھونکے گئے۔ حکومت ڈھائی ارب روپے یومیہ قرض لیکر سود ادا کررہی ہے۔

مزیدخبریں