ملتان (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر چھٹی پوزیشن واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، عالمی چیمپئن انگلینڈ 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، آسٹریلیا کی ٹیم 114 پوائنٹس لے کر تیسری، بھارتی ٹیم 110 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ 102 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں، پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 93 پوائنٹس لے کر ساتویں، سری لنکا 81 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں ، ویسٹ انڈین ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں اور افغانستان کی ٹیم 68 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔آئر لینڈ کی ٹیم 11 ویں، سکاٹ لینڈ 12 ویں، زمبابوے 13 ویں، نیدرلینڈ 14 ویں اور یو اے ای 15 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔