گگو منڈی(نامہ نگار) ا نڈر 16 انٹر سکولز ٹورنامنٹ جنوبی پنجاب میں بڑی دھاندلی2 2 مارچ 2022 کو ملتان میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی ڈسٹرکٹ چیمپئن ٹیم اور فالکن ہاؤس گرائمر سکول ضلع ملتان کی چیمپئن کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں فالکن ہاؤس گرائمرسکول نے دھاندلی کی تمام حدیں پار کر دیں، زائد العمر اور دوسرے سکولوں کے بچے غیر قانونی طور پر اپنی ٹیم میں کھلا دئیے۔قانون یہ ہے کہ متعلقہ سکول کے رجسٹرڈ، ریگولر اور انڈر 16 بچے ہی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔جب شک پڑنے پر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کے حکام نے میچ ریفری اور ایمپائر سے فالکن ہاؤس سکول کے بچوں کے کوائف چیک کروانے کی درخواست کی تو لیت و لعل سے کام لیا گیا۔پی سی بی چیئر مین، کوآرڈینیٹر ساؤتھ پنجاب ایسوسی ایشن اور متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ اس معاملے کی جلد سے جلد انکوائری کی جائے، فالکن ہاؤس گرائمر سکول کو ٹورنامنٹ سے خارج اور بلیک لسٹ کیا جائے۔
ا نڈر 16 انٹر سکولز ٹورنامنٹ میں زائدالعمر لڑکوں کو کھلانے کا انکشاف
Apr 02, 2022