وہاڑی(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) کسان اتحاد چوہدری انور گروپ کے رہنماؤں ضلعی نائب صدر چوہدری عبد الغنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مکئی کی فصل پکنے کے لئے تیار ہے مگر کھاد مافیاز یوریا کھاد بالکل نہیں دے رہے اور کسان کھاد کے لئے ترس رہا ہے جبکہ حکمرانوں اور انتظامیہ نے گندم کی بیجائی کے وقت بھی یہی حال کیا تھا اس لئے ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ گندم کا ایک دانہ بھی حکومت کو نہیں بیچیں گے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حسن چیمہ نے کہا کہ اگر کل صبح تک کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو غلہ منڈی مکمل طور پر بند کردیں گے اس وقت 1800 روپے کی بجائے 2300 روپے میں بلیک کھاد دی جارہی ہے اس موق پر تحصیل صدر میاں طاہر کمبوہ،تحصیل چیئرمین چوہدری محمد شفیق،رانا اسلم اور سجاد جوئیہ ودیگر بھی موجود تھے۔