رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)کھیل جسمانی و ذہنی صحت کا بنیادی عضو ہے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد، پرنسپل، پیٹرن چیف و چیف جج پندروھویں سالانہ ایتھلیٹک چیمپئن شپ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال رحیم یار خان نے اختتامی تقریب سے کیا-پندرھویں سالانہ ایتھلیٹک چیمپئن شپ کا انعقاد شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سپورٹس گراؤنڈ میں کو کیا گیا-جسمیں 100، 200 اور 400 میٹر دوڑیں، ریلے و مکسڈ ریسز، ڈسکس و جیولن تھرو، شاٹ پٹ، فیکلٹی و پروفیسرز ریسز (دوڑیں) شامل تھیں، چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے ایتھلیٹس کو تمغہ جات سے نوازا گیا،مہمانان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد و میڈیکل سپرینٹینڈنٹ ڈاکٹر آغا توحید احمد خان تھے۔