لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ذاتی مفادات کی بجائے عوامی امنگوں کو ترجیح دی ہے۔پارٹی کارکنوں سے کہا کہ قوم پاکستان کی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہتی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف نہ جھک کر قوم کا مان رکھا ہے۔