بوگس رسیدوں کا خاتمہ ایف بی آرنیا سافٹ ویئر تیار کرے گا 

لاہور(کامرس رپورٹر )چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور’’ایل ٹی یو‘‘ احمد شجاع خان نے کہا ہے کہ فاسٹر پلس ریفنڈز کو 48 گھنٹوں میں پروسیس کیا جارہا ہے۔ جبکہ فاسٹر پلس انسانی شمولیت کے بغیر 80 فیصد تک ریفنڈز میں الیکٹرانک طریقہ اختیار کیا گیا ہے ۔وہ گزشتہ روزآپٹما پنجاب کے ممبران سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باقی 20 فیصد میں فائلنگ کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں، جن کو حل کرنے کے بعد بھی فاسٹ ٹریک پر کارروائی کی جائے گی۔ چیف کمشنر نے کہا کہ ایل ٹی او تمام التوا شدہ مقدمات پر کارروائی کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی موخر دعویٰ غیر معینہ مدت تک زیر التوا نہ رہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیکس فراڈ کے کسی بھی معاملے کا پتہ لگانے پر تحقیقات میں مشتبہ یونٹس کے تمام خریداروں اور سپلائرز کو شامل نہ کرنا حقیقی ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔۔ انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر ایک نیا سافٹ ویئر تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے جو فلائنگ،بوگس رسیدوں کو ختم کر دے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...