کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے آئندہ سال فیڈریشن الیکشن کیلئے نوجوان رہنماؤں کو ذمہ داریاں دینے اور یو بی جی میں ایک تھنک ٹینک بنا نے کا اعلان کردیا۔ملک بھر سے20رکنی کمیٹی قائم کریں گے اور انہیں ذمہ داریاں دیں گے تاکہ بہتر نتائج دے سکیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں یو بی جی لاہور کی جانب سے کنونشن 2022ء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے افتخار علی ملک، زبیرطفیل، ظفربختاوری،ریاض الدین شیخ، خالدتواب،میاں زاہد حسین،حنیف گوہر،مظہرعلی ناصر،شبنم ظفر،پیرناظم حسین شاہ، عامر عطا باجوہ،علی حسام اصغر،ملک سہیل حسین،ثمینہ فاضل،حاجی فوجا،ملک خدا بخش،اسفندیار مندوخیل،میاں ظفراقبال نے بھی خطاب کیا۔