پشاور ضلعی انتظامیہ کارروائی گرانفروشی پر 123افراد گرفتار

Apr 02, 2022


پشاور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تین دنوں کے دوران گرانفروشی  پر   123 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر افسران نے حیات آباد، اندرون شہر بازاروں، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، یونیورسٹی روڈ،جی ٹی روڈ ، پجگی روڈ،باڑہ روڈ اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔ دوران کارروائی گرانفروشی اور سرکاری نرخ ناموں کی عدم موجودگی پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر123 دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں