راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن ڈے منایا،سینیٹری ورکرزکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ایم ڈی اویس منظور تارڑ نے سینیٹری ورکرز کو پھول دیئے، خدمات کو سراہتے ہوئے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،گزشتہ روزمیٹرو پولیٹن کارپوریشن آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرر اولپنڈی مرضیہ سلیم ،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن نے شرکت کی،اس موقع پرصفائی کیلئے خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کو میونسپل ورکرز لیگ کے عہدیداروںنے سلیوٹ کیا ،تقریب سے خطاب میں ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ صفائی کیلئے سینیٹری ورکرز فرنٹ لائن سولجرز،ہر مشکل وقت میں اپنی خدمات کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں،آج یکم اپریل کو ہم سلام سینیٹیشن ڈے(سینیٹری ورکرزڈے) کے طور پر منا رہے ہیں،اس اقدام کا مقصدفرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ان گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا اور انکے کام کو سراہنا ہے، کوئی بھی خاص دن ہو ،قومی تہوار ہو یا کوئی خاص ایونٹ یہ سب سینیٹیشن سٹاف اپنی چھٹی کی قربانی دیکر صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہوتا ہے،ہمارا بھی فرض ہے کہ انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں ۔
انکے کام کی تعریف کریں اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں اور تمام مسائل کو حل کیا جائیگا، شہر کی صفائی میں سینیٹری ورکرز کا اہم کردار ہے،ہم بھی انکے ہر دکھ درد میں انکا ساتھ دینے کا یقین دلاتے ہیں،کسی بھی موقع پر یہ خود کو تنہا نہیں پائینگے،شہری بھی اپنے گلی محلے میں کام کرنیوالے سینیٹری ورکرکو عزت احترام دیں۔