راولپنڈی(محبوب صابر سے) گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈھوک الہی بخش راولپنڈی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیجیٹل کلاس روم کا آغاز کر دیا گیا، جس کا افتتاح رکن قومی اسمبلی اورپارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی نارکوٹکس شیخ راشدشفیق نے کیا، 70طالبات بیٹھنے کی گنجائش والے کلاس روم میں آن لائن کی سہولیات موجود ہیں،پنجاب کلچرل ڈے کے ہونے والے مقابلوں میں ٹیبلو پیش کرنے میں طالبات نے ڈویژن بھر میں پہلی پو زیشن حاصل کی، کالج میں بی ایس (BS) پروگرام شروع کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، لائبریری اور کمپیوٹرلیب کو اپ گریڈ کر دیا گیا، ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈھوک الہی بخش کی پرنسپل پرو فیسر ڈاکٹر فریحہ نگہت نے ’’نوائے وقت ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کالج میں انگلش اور اردو لٹریچر پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں جس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، محدود وسائل میں رہتے ہوئے تعلیم دینے میں مصروف ہیں،’’ بی ایس ‘‘پروگرام شروع کرنے کیلئے کوشاں ہیں کالج میں زیر تعلیم طالبات کو تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ پڑھاتے ہیں، کالج میں آنے والے تمام افراد کو مین گیٹ پر چیک کرکے داخل ہونے دیا جا تا ہے ، پر و فیسر ڈاکٹر فریحہ نگہت نے کہا کہ ہم نے کالج میں کمپیوٹر لیب میں کمپیوٹرز کا اضافہ کر دیا ہے اور مزید بھی کر ہے ہیں، تاکہ طالبات کو کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گرلز کالج ڈھوک الہی بخش میں ڈیجیٹل کلاس روم کا آغاز کر دیا ،فریحہ نگہت
Apr 02, 2022