صارف کاٹکٹ کے باوجود بورڈنگ کارڈ جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع

Apr 02, 2022

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور سے دبئی ٹکٹ بک ہونے کے باوجود مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے پر ایئر بلیو کیخلاف صارف عدالت سے رجوع کرلیا گیا،عدالت کے روبرو مزنگ کے جاوید نے ہرجانے کا دعویٰ میں موقف اختیار کیا ۔ایئر بلیو کا بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے سے اہم کاروباری میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکا، استدعا ہے کہ چیف ایگزیکٹو ائیر بلیو کیخلاف 76 لاکھ 47 ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

مزیدخبریں