کراچی(سٹی ڈیسک) پیپلز پارٹی بلوچستان صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہاکہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ہمیشہ پارلیمانی سیاست اور جمہوری اداروں کی بالادستی کیلیے جدوجہد کی ہے اور بلوچوں کے تشخص قدرتی وسائل کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے ان خیالات کا اظہار شہید ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے ریفرنس سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ میر نعیم خان کھوسہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا میر چنگیز خان جمالی نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا شمار ان قوم پرست لیڈران میں ہوتا ہے جہنوں نے بلوچستان کے قدرتی وسائل کی دفاع حق حاکمیت کی جنگ پارلیمانی نظام میں رہتے ہوئے لڑی ہے اور کہاکہ ایسے لیڈران صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو اپنے تشخص بقائ کی جنگ لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی سوچ اور نظریہ آج بھی زندہ ہے جن کو نوجوان نسل لے کر چلیں گے۔
جمہوری اداروں کی بالادستی‘ بلوچوں کے تشخص ‘ بلوچستان کے قدرتی وسائل کی حفاظت کیلئے مرتے دم تک جنگ لڑتے رہے
Apr 02, 2022