جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت ) گزشتہ روز نواحی گاؤں کے وسط میں واقع پلاسٹک شاپنگ بیگ بنانے والے کارخانہ میں یوپی ایس شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پررسیکیو فائر عملہ نے آگ پر بروقت قابو پاتے ہوئے قریبی رہائشی آبادی کو محفوظ بنادیا، آتشزدگی سے مشینری دیگر سامان جل گیا۔