یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا رمضان پیکیج شروع نہ ہوسکا، شہری پریشان


جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت )  جہانیاں کا قصبہ ٹھٹھہ صادق آباد اور اس کے نواحی چکوک کی آبادی تقریباً پچاس ہزار افراد پر مشتمل ہے لیکن حکومت کی طرف سے سستا رمضان بازار سے اسے یکسر نظر انداز کیا گیا ہے. مگر ابھی تک ٹھٹھہ صادق آباد جہانیاں پل 14 پل 132 پل پنجو نواح کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا رمضان پیکیج شروع نہ کیا جاسکا ہے، یوٹیلیٹی سٹور پر آئے غریب شہری مایوس ہوکر وآپس لوٹ گئے، سیاسی سماجی عوامی شہری حلقوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر فوری رمضان پیکج شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن