اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے سابقہ فاٹا/پاٹا میں واقع صنعتی یونٹس کے لیے موجود صلاحیت کی بنیاد پر خام مال کی درآمد کے لیے کوٹہ کے تعین پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ سابقہ فاٹا/ پاٹا میں موجود ، اسٹیل، تیل ، گھی، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل وغیرہ کے کل 140 یونٹس میں پیداواری صلاحیت کے تعین کے لیے مشترکہ سروے کیا گیا ہے جن میں سے 58 یونٹس کی رپورٹ ایف بی آر کو بھیج دی گئی ہے۔ جبکہ 20 مزید یونٹس کے متعلق رپورٹ جلد بھیج دی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی او سی او نے کہا کہ باقی رہ جانے والے یونٹس کا سروے اور اس کی رپورٹ دو ہفتوں میں ارسال کردی جائے گی۔
مسائل کے حل کیلئے ٹیکس دہندگان نزدیکی آر ٹی او، کلکٹریٹ آف کسٹمز کا دورہ کریں ،اشفاق احمد
Apr 02, 2022