اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ملک میں کاروباری خواتین کی مہارتوں میں اضافے اور تربیت کی فراہمی کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذیلی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس (این آئی بی اے ایف) سے اشتراک کیا ہے۔ اس پروگرام کا نفاذ مالیاتی آگہی کے ذریعے کاروباری استحکام (بی آر ایف ای) اقدام کے تحت کیا جارہا ہے جو خواتین کی بااختیاری سے متعلق میٹا کے فلیگ شپ پروگرام 'شی مینز بزنس' کا حصہ ہے۔
کاروباری خواتین کی تربیت میں اضافہ‘ میٹا اوراین آئی بی اے ایف میں اشتراک ہو گیا
Apr 02, 2022