قرآن کریم کی تعلیمات ہی اندھیروں سے نکالتی ہے ‘نور الحق قادری 

Apr 02, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات ہی اندھیروں میں روشنی اور راہ نجات ہیں، قرآنی علوم کے ذریعے ہی حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ،دینی مدارس کا یہ احسان ہے کہ وہ ہر سال قوم کو ہزاروں حفاظ کرام کا تحفہ دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیت اور ماہر قانون مصور عباسی ایڈووکیٹ کے بیٹوں حافظ زمر عباسی اور حافظ صیام عباسی کے حفظ قرآن کریم کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جامع مسجد محمدی شہزاد ٹان اسلام آباد سے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے دیگر 27خوش نصیب بچوں کی دستار بندی بھی کی گئی، تقریب سے وفاق المدارس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی عبدالرشید، جمعیت علمائے اسلام ضلع اسلام آباد کے امیرمولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا قاری سیف اللہ سیفی،سردار سلیم، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ،نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خلیل راجہ، تاجر رہنما اجمل بلوچ،اسامہ اشفاق عباسی ،شفقت عباسی، کاشف چودھری،وقار حنیف ایڈووکیٹ سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی اور خطاب کیا،علمائے کرام نے کہا کہ اپنی نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کے ساتھ ساتھ دینی علوم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، قرآنی علوم کا پرچار کر کے ہی لا دینی اور  معاشرتی اقدار کے انحطاط کا راستہ روکا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو مادیت کے اس دور میں بھی دینی علوم کے حصول کے لیے وقف کرتے ہیں، اس موقع پر تقریب کے میزبان مصور عباسی ایڈووکیٹ کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں مولانا عبدالکریم، مولانا ہارون الرشید، مولانا قاسم شاہ، مولانا زبیر زرین،مولانا عبدالظاہر فاروقی، مولانا مفتی محمد عمر ،مفتی دوست محمد،ندیم اخلاص عباسی ،معین عباسی ،حماد عباسی ،عاشق عباسی ،مولانا ابو بکر صابری ،ملک ظہیر، کامران عباسی ،رانا اکرم ،چوہدری فیاض، چوہدری سہیل، مولانا زکریا (برطانیہ)پیر شفیق الرحمان،زاہد منان ،قاری وسیم عباسی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں