چین، غربت میں کمی دنیا  کے لئے ایک مثال ہے، رپورٹ

Apr 02, 2022


بیجنگ (شِنہوا)چین نے غربت میں کامیابی سے کمی کرکے دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔وزارت خزانہ ، ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیق مرکز اور عالمی بینک کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 عشروں کے دوران 80 کروڑ افراد کو 1.9 امریکی ڈالر یومیہ پر طے غربت کے بین الاقوامی معیار سے باہر نکالا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد اسی عرصے میں عالمی سطح پرتحفیف غربت کے 75 فیصد کے مساوی ہے۔ان کامیابیوں کی وجہ چین کی معاشی تبدیلی اور تحفیف غربت کے لئیملک کی اہداف پر مبنی پالیسیوں کو قرار دیا گیا ہے جس سے غریبوں کو مواقع کی فراہمی اور آمدن بڑھانے میں مدد ملی۔چین کے نائب وزیرخزانہ یو وی پھنگ نے کہا ہے کہ چین دیہی حیات نو  کو مدد دینے اور عالمی بینک سے پائیدار تعاون کے لئے مالی پالیسیاں نافذ اور ان پر عملدرآمد کرے گا۔

مزیدخبریں