یوکرائنی ہیلی کاپٹروں کے حملے سے  روسی آئل ڈپو میں آگ لگ گئی


ماسکو(شِنہوا)روس کے شہر بلگورود میں ایندھن کے ایک ذخیرے پر یوکرائن کے 2 فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملے سے ایک آئل ڈپو میں آگ لگ گئی ہے۔بلگورود خطے کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے جمعہ کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ آئل ڈپو میں آگ یوکرائنی مسلح افواج کے دو ہیلی کاپٹروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں لگی جو کم اونچائی پر پرواز کرتے ہوئے روسی حدود میں داخل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ہنگامی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں ، مزید کہا کہ عام شہریوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ویاچسلاو گلادکوف کے مطابق آگ کے باعث آئل ڈپو کے 2 ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔یوکرائن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن