افغانستان: کھلونا بم پھٹنے 5 بچے جاں بحق، ایک بچی سمیت 2 زخمی


 لشکرگاہ(شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں گزشتہ جنگوں کے دوران پھٹنے سے بچ  جانیوالے ایک بم دھماکے کے باعث 5 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر نے جمعہ کے روز بتایا کہ یہ مہلک دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ضلع مرجہ کے ایک کیمپ کے علاقہ میں اس وقت ہوا جب بچوں کو ایک کھلونا نما بم ملا اور وہ اس کے ساتھ کھیلنے لگے۔ بم پھٹنے کے باعث 5 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی سمیت 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں شامل ہے جہاں گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط جنگ کے دوران نہ پھٹنے والا گولہ بارود لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کا سبب بنتا ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن