خان گڑھ بستی گنجی ، پسند کی شادی مہنگی پڑ گئی،جوڑے کو قتل کی دھمکیاں


خان گڑھ،ماہڑہ شہر (نماندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر) خان گڑھ کے رہائشی انصر ولد مشتاق احمد اور شہناز ولد اللہ بخش نے چند دن قبل عدالت میں اپنی مرضی کے مطابق پسند کی شادی کی۔ جس کے نتیجہ میں لڑکی کے گھر والے عنصر اور شہناز کی جان کے دشمن بن گئے۔اور دونوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ اور الزام لگایا کہ لڑکی کی عمر ابھی دس سال ہے، عنصر نے شہناز کو زبردستی اغوا کیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہناز نے موقف اختیار کیا کہ وہ بالغ ہے اور اس کی عمر 21 سال ہے، کسی نے اغوا نہیں کیا وہ بالغ ہے اور اپنی مرضی سے اس نے شادی کی ہے۔ شہناز کا مزید کہنا تھا کہ اس کے والدین  اس کی مرضی کے خلاف شادی کرنا چاہتے تھے  انکار پر  اس پر  تشدد اور ظلم کرتے ٹھے، جوڑے نے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن