کولمبو(آئی این پی) سری لنکا میں اقتصادی بحران شدید ہوگیا۔ کولمبو میں مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں تاریخ کا بدترین اقتصادی بحران جاری ہے۔ ملک میں ایندھن ختم ہوگیا ہے اوردواؤں کی شدید قلت ہوگئی ہے۔ دارالحکومت کولمبو میں غیرمعینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے سیکڑوں مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے صدارتی محل کے سامنے کھڑے فوجی ٹرک کوبھی ا?گ لگا دی۔مظاہرین نے صدرسے استعفی دینے کا مطالبہ کیا اورحکومت کے خلاف نعرے لگائے۔سری لنکا کی حکومت کی جانب سے تیل کمپنیوں کو عدم ادائیگی کے باعث ڈیزل ختم ہوگیا ہے۔ حکومت نے پورے ملک میں روزانہ 10 گھنٹے بجلی بند رکھنے کااعلان کیا ہے۔ملک میں دواؤں کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔سری لنکا میں صدر راجا پکسا کے بڑے بھائی وزیراعظم، ایک چھوٹے بھائی وزیرخزانہ جبکہ دوسرے چھوٹے بھائی وزیرزراعت ہیں۔ سری لنکن صدرکے بھتیجے وزیرکھیل ہیں۔