سینٹری ورکرز  کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں: سلام سینیٹیشن ڈے


ملتان ( سپیشل رپورٹر ) ال پاکستان لوکل گورنمنٹ پر ورکرزفیڈریشن پنجاب اور بہاولحق لیبر یونین ضلع ملتان کے زیراہتمام سلام سینیٹیشن ڈے منایا گیا،جس میں راؤ علی رضا خان صوبائی جنرل سیکرٹری، راؤ خالد ممتاز جنرل سیکرٹری بہاولحق لیبر یونین ضلع ملتان، سید محمد غوث شاہ صدر، رانا محمد تسلیم، سجاد حیدر،ثمران غوری،محمدطارق سینٹری انسپکٹر وسینٹری ورکرز نے شرکت کی اور پھول پیش کئے گئے،اس موقع پر راؤ علی رضا خان نے سینٹری ورکرز سے خطاب کیا اور کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے شعبہ کے فرنٹ لائن سولجر ہیں اور ان کی عزت و تکریم دیگر ملازمین سے زیادہ ہونی چاہیے،راؤ خالد ممتاز نے کہا کہ معاشرے میں سینٹری ورکرز کو جائزمقام دلوانے کے لیے ہم ہر دم کوشاں رہیں گے،سید غوث شاہ نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن