کلر سیداں ، دوہرے قتل کیس میںملزم کودو مرتبہ پھانسی،دیت ادا کرنے کا حکم

 کلر سیداں(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے کلر سیداں کے معروف دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم طارق بٹ سکنہ کلر سیداں کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ پھانسی کی سزا اور دیت ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔استغاثہ کی جانب سے معروف قانون دان راجہ شہزاد انوراور راجہ عدنان اظہر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔06اکتوبر 2018کومجرم طارق بٹ نے رشتے کے تنازع پراپنی بیوی کو قتل جبکہ دیگر دو بیٹیوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مجرم طارق بٹ کے بہنوئی محمد نعیم کی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں مدعی نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ میری ہمشیرہ (ر) نے 32 برس قبل طارق محمود بٹ سکنہ محلہ نوشاہی کلر سیداں سے شادی کی تھی جس کے بطن سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔مجرم اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ رشتہ کے تنازع پر جھگڑا کرتا رہتا تھا۔وقوعہ کے روز،مجرم اور اس کا بھائی موجود تھے کہ طارق بٹ نے اپنی مقتولہ بیوی کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا اور اس دوران اس نے پسٹل نکال لیا اور پہلے اپنی بیوی پر یکے بعد دیگرے فائر کئے پھر اپنی بیٹیوں،17 سالہ (ن)،20 سالہ (ا) اور 22 سالہ (د) پر فائرنگ شروع کر دی جو زخمی ہو کر گر پڑیں۔زخمیوں کو اٹھا کر ہسپتال لے جا رہے تھے کہ بھانجی (ا)اور ہمشیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن