نصیرآباد(نامہ نگار) محکمہ آبپاشی آفس میں سپرنٹنڈنٹ انجنیئر عبدالحمید مینگل سے بھی خصوصی ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خاں جمالی نے بتایا کہ بلوچستان ایریگیشن نظام کے لئے سندھ حکومت بھی مخلص دکھائی دیتی ہے اگر صوبائی وزیر برائے آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی اور صوبائی سکرٹری حاجی عبدلافتح بھنگر اگر اسی طرح دلچسپی لیں تو بلوچستان کے اس زرعی پانی کا مسئلہ بھی بآسانی حل کیا جا سکتا ہے، اس دوران میر چنگیز خاں جمالی نے کہا کہ محکمہ آبپاشی نظام سے متعلق نصیرآباد انتظامیہ کو پنجاب سے کوئی گلہ شکوہ نہیں کرنا چاہیے تھا، میر چنگیز خاں جمالی نے یہ بھی بتایا کہ بلوچستان نہری نظام میں سندھ حکومت اب بلوچستان کے ساتھ مخلص ہے۔ ایس ای، سپرنٹنڈنٹ انجنیئرنگ کینالز عبدالحمید مینگل نے بتایا کہ نہروں میں ڈی سلٹنگ، ریگولیٹری گیٹس کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کروادیا جو کہ یہ کام پٹ فیڈر کینال کی آر ڈی 238 سے 257 تک کیا جائے گا جو کہ یہ کام 36 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہے جس کی تکمیل کے لیے صرف ایک ماہ ہی دیا گیا ہے، تاہم دوران کام کے پانی ذخیرہ کے لئے پٹ فیڈر کینال کے بیرون زمیندار ابھی سے اپنا بندوبست کرلیں بعد ازاں پانی فراہمی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، اس موقع پر یہ بھی واضح کہا گیا کہ پٹ فیڈر کینال کے بیرون میں لگائے گئے غیر قانونی پائپ لائنوں کو بھی پولیس کے ساتھ ایف سی کمانڈ کی بھی مدد لی جائے گی۔
آبپاشی نظام میں سندھ بھی بلوچستان کے ساتھ مخلص ہے : میرچنگیزجمالی
Apr 02, 2022