وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے ‘فوری مستعفی ہونے کا اعلان کریں:ذیشان پرویز

Apr 02, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ومرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویزاقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جس سازش کا بار بار ذکر کررہے ہیں وہ اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو بتلائیں جبکہ اس وقت وہ مکمل طورپر ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر مستعفی ہونے کا اعلان کریںنوازلیگ نے حکومت کیخلاف جو جدوجہد شروع کی تھی آج وہ فتح کیساتھ ہمکنار ہونے جارہی ہے یہ دراصل میاں محمدنواز شریف کے بیانہ پر بھرپور اعتماد کااظہار ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجروں کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر شیخ عظیم جاوید ، ملک اعجاز احمد،میاں تنویر حسین ،رانا مہران فیاض،حافظ سمیع الیاس،اکبر علی چوہان سمیت دیگربھی موجودتھے۔

مزیدخبریں