شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں قومی مفادات کی نہیں اپنے اقتدار کی گرتی دیوار کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں تحریک عدم اعتماد کو بیرونی سازش کا لبادہ اوڑھانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، اپوزیشن جماعتیں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے میںسرگرم عمل اور آئین کی بالادستی یقینی بنارہی ہیں قوم کو موجودہ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، پاکستان کو بدحالی کی تصویر بنانے والے موجودہ حکمران عوامی امنگوں کے قاتل اور ملکی معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں ان سے فوری نجات عوامی جذبات کی ترجمانی ہے جسے نواز لیگ یقینی بناکر دم لے گی، حکمرانوں کی اقتدار کے ایوانوں سے رخصتی زیادہ دور نہیں، موجودہ حکمرانوں کے برسر اقتدار آنے کے بعد مہنگائی میں اضافہ اور اوسط آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے آئی ایم ایف سے قرض لینے کیلئے وطن عزیز کے اثاثے گروی رکھے اور مہنگائی میں بدترین اضافہ کیا گیا۔