قصور (نمائندہ نوائے وقت) کمبوواں والا چوک میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے متعدد مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔ قصور کے علاقے کمبوواں والا چوک بستی ونیکاں میں جوتو ں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے کام کرنے والے 8/9مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے اکرم کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے جنرل ہسپتال ریفر کردیاگیا۔