شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال اور تبدیلی کی بناء پر سرکاری افسروں کے رویوں میں بھی تبدیلی آگئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اب محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، بلڈنگز ،ہائی وے، آبپاشی ،بلدیاتی اداروں اور بالخصوص ڈسٹرکٹ کونسل سمیت قومی تعمیر کے متعدد محکموں میں دفتری اوقات کے بعد بھی کام ہوتا ہے اور کئی اہم افسران رات گئے تک دفاتر میں موجود رہتے ہیں ذرائع کے مطابق بڑی تیزی کیساتھ پی پی 139 سمیت مختلف حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی فائلیں مکمل کی جا رہی ہیں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی میں راز داری سے ہونے والے سو ارب روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں کی سٹیٹ منٹس اور ورک آرڈرز کی ممکنہ تکمیل کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے اس بارے میں ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے وائس چیئرمین ملک طارق عزیز خان ایڈووکیٹ اورایڈیٹر کونسل کے چیئرمین عبدالرشید ندیم نے چیئرمین نیب کو تحریری درخواست بھی بھیجی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی پی 139 سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کی خاطر تمام ترقیاتی کاموں کا ریکارڈ سربمہر کر دیا جائے۔
شیخوپورہ:ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال‘ سرکاری افسر رات گئے کام کر نے لگے
Apr 02, 2022