گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ملکی معاشی ترقی کیلئے تاجر اہم رول ادا کر رہے ہیں کاروباری طبقات کی وجہ سے ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے جس سے نظام حکومت چلتا ہے ۔ تاجر ہمارے ملک کا محب وطن طبقہ ہے ۔ ان کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اقوام عالم میں جن ممالک نے خوشحالی کی منزل طے کی وہاں پر تعلیم و تربیت پر توجہ دی گئی ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم تاجروں کے تعاون کو ساتھ لیکر چلیںان خیالات کا اظہار کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے مرکزی انجمن تاجران گوجرانوالہ کے وفد کی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر حاجی محمد صدیق مہر، خواجہ صفی الرحمن، سردار بشارت احمد سالک، نصراللہ بٹ کے علاوہ ضلع بھر سے تاجر تنظیموں مختلف تجارتی مراکز ، بازاروں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔علاوہ ازیں کمشنر گوجرانوالہ ڈوثرن احسان بھٹہ نے کہا کھیلوں کے فروغ وترقی کیلئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھاجائے گا۔انہو ں نے کہا کھیلوں کو مز ید پر وان چڑھا نے کیلئے کردار ادا کریں گے۔کمشنر احسان بھٹہ نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام وومن ٹیبل ٹینس جشن بہاراں چمیپئن شپ کیا نعقاد کے موقع پر طا لبات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔