شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ، ہیٹ ویو کی حالیہ لہر ختم

شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر ختم ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت19.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36سے39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت5ڈگری سینٹی گریڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈکیاگیا، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت6ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت13ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت16ڈگری ریکارڈ کیا گیا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 
 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...