شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) میاں اشفاق احمدآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ضلع شیخوپورہ کے صدر مقرر ہوگئے انکی تقرری پر تمام محکموں کے سرکاری ملازمین ،کلرکس ایسوسی ایشن کے رہنمائوںنے مبارکباد دی اور دفاتر میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جبکہ سرکاری ملازمین ان کے دفتر میں انہیں مبارکباد دینے کیلئے پہنچ گئے اپنے دفتر میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے میاںاشفاق احمد نے کہاکہ سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل ،ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر کوششوں اور کاوشوں کو بروئے کارلایاجائیگا۔