وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 4 بجے عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان عوام سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو میںٰ عوام کے سوالات کے جواب دیں گے۔ وزیر اعظم کا آج پانچویں بار ٹیلیفون کے ذریعے عوامی رابطہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج صحافیوں اور اداکاروں سے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے جس میں وہ انہیں مراسلے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم کی صحافیوں اور اداکاروں سے ملاقات کا مقصد انہیں اعتماد میں لینا ہے۔